Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں بم کی اطلاع، مسافروں میں خوف وہراس

ایس او پی کے تحت طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 06:17pm

اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب طیارے میں موجود دو مسافروں نے بم موجود ہونے کی اطلاع دی۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق دونوں مسافروں کی جانب دی جانے والی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی نے مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پی آئی اے خریدنے کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا

بعد ازاں متعلقہ حکام نے ایس او پی کے تحت طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی جس کے باعث طیارے کو پرواز بھرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

علاوہ ازیں ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے لیگیج ایریا سمیت مسافروں کے سامان کی مکمل جانچ کی گئی، تاہم بم کی اطلاع جھوٹی نکلی جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ایئر پورٹ ذرائع طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوارہیں، طیارے کو کچھ دیر بعد کراچی کے لئے روانہ کر دیا جائے گا۔

پاکستان

karachi

اسلام آباد

PIA