Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

40 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ مل چکا، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام افراد باہم معذوری کا عالمی دن منایا گیا
شائع 03 دسمبر 2024 04:32pm

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار کسی صوبے کی وزیر اعلیٰ نے ہمت کارڈ جیسا پروگرام شروع کیا ہے، 40 ہزار خصوصی افراد کو ہمت کارڈ مل چکا ہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام افراد باہم معذوری کا عالمی دن منایا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اس موقع پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود اور ڈی جی سکندر ذیشان بھی موجود تھے، تقریب میں بین الاقوامی تنظیموں، این جی اوز ، خصوصی افراد ، برٹش کونسل، ایف سی ڈی او، یو این ایف پی اے، آواز 2 و دیگر تنظیموں کے نمائندے شریک تھے۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ہمت کارڈ کے دوسرے مرحلے میں مزید 25 ہزار مستفید ہوں گے، خصوصی افراد کی تصدیق کے بعد گھر گھر 10 ہزار 500 روپے کی امدادی رقم پہنچائی گئی۔

پنجاب حکومت نے اسموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی

سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ایک ارب کی گرانٹ سے خصوصی افراد کے لیے معاون آلات کے منصوبے کا آغاز ہوچکا، خصوصی افراد ہمت کارڈ کے ذریعے میٹرو بس میں مفت سفر کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افراد باہم معذوری کو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کرایوں میں 50 فیصد رعایت دلائیں گے، دِھی رانی پروگرام میں اجتماعی شادیوں کے لیے 700 اسپیشل بچیوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سوشل ویلفیئر پنجاب سکندر ذیشان نے صوبائی کونسل فعال، خصوصی افراد کی رجسٹریشن آن لائن ہو چکی ، افراد باہم معذوری کے حقوق کے تحفظ کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر ہمہ وقت کوشاں ہے۔

تقریب میں افراد باہم معذوری کے حقوق پر مکالمہ ہوا، جس میں حکومتی کاوشوں کو سراہا گیا، افراد باہم معذوری اور این جی اوز کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈز بھی دیئے گئے۔

cm punjab

punjab

punjab cabinet

CM Punjab Maryam Nawaz