Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی نے ٹھیک کیا یا غلط، علیمہ خان نے جواب دے دیا

باقی قیادت کو بھی کنٹینر پر موجود ہونا چاہیے تھا، بہن بانی پی ٹی آئی عمران خان
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 04:49pm

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈی چوک پر بشریٰ بی بی نے احتجاجی شرکا کو لیڈ کیا اور سب کو ساتھ لے کر گئی ہیں، لیکن باقی قیادت کو بھی کنٹینر پر موجود ہونا چاہیے تھا، جب گولیاں چل رہی تھیں تو کنٹینرپر کھڑا کر کے انہیں بھی مارنا تھا کیا؟ کنٹینر پر کھڑا کرکے سب کو مروانا تھا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بشریٰ بی بی سے متعلق سوالات کے جواب دیئے۔ انہوں نے بالخصوص اپنی اس ٹوئیٹ کے حوالے سے بات کی جس میں علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کے کنٹینر کی روشنی بند کرنے پر سوال اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسنائپر سے لوگوں کے سروں کا نشانہ لگایا جارہا تھا، میں نے کہا کہ کنٹینر کا جنریٹر خراب ہے اس لیے لوگوں کو کال دیں کہ آپ پیچھے چلے جائیں تاکہ لوگوں پر جو ظلم ہورہا تھا ان کی جانیں بچائی جا سکے۔

علیمہ خان نے کہا کہ زمینی حقائق کچھ اور تھے، یہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ڈی چوک پر لوگوں پر گولیاں چلائی جائیں گی، ایسے حالات میں صحیح طریقہ یہ ہی کہ آپ پیچھے ہٹ جائیں اور کنٹینر ایک ایسی جگہ ہے جہاں سے تمام ہدایات جاری ہوتی ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ’کیونکہ اندھیرا تھا اور لائٹ نہیں تھی اور احتجاجی شرکا کی راہ نمائی کرنے والا کوئی ںہیں تھا، اس لیے ہم چاہ رہے تھے لوگوں کو گائیڈ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’بہت کنفیوژن تھی، حکومتنے آخری وقت پر سب کچھ کیا لیکن پہلے بات نہیں کی، محسن نقوی اور شہباز شریف نے تماشہ بنایا، قافلے کی روانگی سے قبل کوئی بات نہیں کی۔

اسی گفتگو کے دوران علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایک آخری پتہ اب بھی موجود ہے۔

پاکستان

D Chowk protest

Aleema Khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)