Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد کے 3 قومی اسمبلی حلقوں کا معاملہ: الیکشن ٹربیونل سے متعلق ن لیگ کی درخواستیں منظور

الیکشن کمیشن نے 24 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا
شائع 03 دسمبر 2024 03:06pm

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کے ٹربیونل تبدیلی کیس کا 24 اکتوبر کو محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل سے متعلق ن لیگ کی درخواستیں منظور کرلیں۔

الیکشن کمیشن نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جگہ جسٹس( ر) عبدالشکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل بنایا تھا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو پی ٹی آئی امیدواروں نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ٹربیونل تبدیلی کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دلائل کیلئے آخری موقع دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرکے ریمانڈ بیک کیا تھا۔ الیکشن کمیشن میں ن لیگی ایم این ایز نے درخواست دائر کی تھی۔

مسلم لیگ ن کے تینوں ایم این ایز نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو ہٹانے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ 24 اکتوبر کو محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے حلقوں کے کیسز دوسرے ٹربیونل کو منتقل کر دیے, کیسز راولپنڈی ٹربیونل کو منتقل کیے گئے ہیں۔

ECP

اسلام آباد

Election Tribunal

Election Commission of Pakistan (ECP)

election tribunal change