Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبے میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن

سیکیورٹی اداروں کے اہلکار دوران ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 12:52pm

سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی تاہم سیکیورٹی اداروں کے اہلکار دوران ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ محمد اقبال میمن نے 3 ماہ تک اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی کمپنیز کے ملازم ڈیوٹی ٹائم پر اسلحہ اُٹھا سکتے ہیں، سرعام اسلحہ کی نمائش کے ذریعے عوام میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنے والوں پر مقدمات درج ہوں گے۔

karachi

Sindh government

sindh

Home Department Sindh

Display of arms

arms ban