راجن پور میں پولیس وین کو حادثہ، 2 اہلکار شہید، اے ایس آئی زخمی
حادثہ انڈس ہائی وے پر پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع
پنجاب کے شہر راجن پور میں انڈس ہائی وے پر پولیس وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ اے ایس آئی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
راجن پور میں رقبہ نبی شاہ کے قریب تھانہ صدر پولیس کی گاڑی علاقے میں جارہی تھی کہ بارش کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں عطا اللہ اور کاشف نامی 2 کانسٹیبل موقع پر دم توڑ گئے جبکہ اے ایس آئی ذیشان سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اسپتال میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
punjab
traffic accident
Punjab police
Road Accident
rajanpur
police van accident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.