پنجاب پولیس کی کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف بڑی کامیابی، خطرناک ڈاکو ہلاک
پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پولیس پر حملوں، قتل، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان جیسی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رحیم یارخان پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کے شہری کو لوٹنے کےعزائم کو خاک میں ملا دیا، مسلح ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے مقبول موڑ کے قریب شہری عبد الرشید عباسی کے گھر پر واردات کی نیت سے حملہ کیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ فوری ریسپانس کیا، پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکو فاروق چانڈیہ ہلاک مارا گیا جبکہ ہلاک ڈاکو کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فصلوں میں فرار ہو گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ پولیس کی جانب سے تمام علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
Comments are closed on this story.