پی ٹی آئی احتجاج سے گرفتار 116 شرپسندوں کے اعترافی بیانات سامنے آگئے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے 116 شر پسندوں کے اعترافی بیانات سامنے آگئے۔
26 نومبر کو ڈی چوک پر کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے 116 کے اعترافی بیانات کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ڈی چوک سے گرفتار ہونے والے ’شرپسندوں‘ میں افغان شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اسلحہ فراہم کیا گیا تھا اور جب شیلنگ ہوئی تو انہوں نے پولیس و رینجرز پر فائرنگ کی۔
اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات
مظاہرین کے تشدد سے 262 پولیس اہلکار زخمی، 25 کی حالت نازک، 11 گاڑیاں جلائی گئیں
ویڈیو میں متعدد افغان باشندوں نے اپنا تعلق افغان صوبے سے بتایا جبکہ ایک نے دعویٰ کیا کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور نے پیسوں کا لالچ دے کر یہاں بلایا تھا، پھر ہمارے سامنے ایک گاڑی آئی جس میں اسلحہ تھا۔
ایک اور گرفتار ملزم نے دعویٰ کیا کہ ہمیں کلاشنکوف دی گئی تھی جس سے ہم نے ہوائی فائرنگ کی اور جب شیلنگ ہوئی تو پھر پولیس و رینجرز پر فائرنگ کی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی چوک سے گرفتار مزید ملزمان بھی اعترافی بیانات دینے کو تیار ہیں۔