Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

12 کارکنوں کے مرنے کا ثبوت دیں، خواجہ آصف کا چیلنج

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سیکڑوں نہیں ہزاروں ہلاکتوں کا دعویٰ کیا
شائع 02 دسمبر 2024 11:19pm

وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو چیلنج کیا ہے کہ آپ اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مارے گئے پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کی موت کا ثبوت دے دیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر بیرسٹر گوہر کا بیان شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سیکڑوں نہیں ہزاروں ہلاکتوں کا دعویٰ کیا۔

جو سیکڑوں شہادتیں کہہ رہے ہم ان سے اعلان لاتعلقی کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما نے ٹی وی پر بیٹھ کر 278 اموات کا دعویٰ کردیا، ہم آج بھی کہتے ہیں کہ مرنے والوں کا جنازہ، یا ان کے ورثا کی کوئی تفصیل بتا دیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ آپ کے لوگ غزہ کے شہیدوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر لگاتے رہے، یہ جعلسازی، جھوٹ اور فراڈ آپ کی پارٹی کے کلچرسے متعلق بیان کرتا ہے۔

مطیع اللہ جان نے گرفتاری اور ’ریکارڈ غائب ہونے سے قبل‘ اسپتال میں کیا دیکھا؟

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ہم نے عمران خان کو 12 کارکنوں کی موت کا ثبوت پیش کیا ہے، جنہیں احتجاج کے دوران مارا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ جو لوگ اس سے زیادہ اموات کا ذکر کررہے ہیں ہم ان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 26 نومبر کو دعویٰ کیا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کے دوران ان کے سیکڑوں کارکنوں کو جاں بحق کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کا کارکنوں کی ہلاکتوں کا دعویٰ غلط ہے، حکومت بھی غلط بیانی سے کام لے رہی ہے کہ احتجاج کے دوران کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکاروں اور 6 پی ٹی آئی کارکنوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

Khwaja Asif

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan