Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

پی ٹی آئی احتجاج کے حوالے سے اہم پیشرفت ، 8 مقدمات میں جے آئی ٹی تشکیل

قانون نافذ کرنے والے ادارے ایف آئی اے اور پولیس کے نمائندے شامل
شائع 02 دسمبر 2024 11:08pm

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور رہنمائوں کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، 8 مقدمات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایف آئی اے اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تھانہ کھنہ، ترنول، سنگجانی، گولڑہ اور کوہسار کے مقدمات میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ، سیکرٹریٹ اور کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں بھی جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے ایک بار پھر مذاکرات کے تمام دروازے بند کردئے

ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی تمام مقدمات میں گواہان کے بیانات قلم بند کرے گی، ٹیم نامزد ملزمان کے بیانات بھی لے گی۔

جتنے مقدمات بنالیں، بانی پی ٹی آئی مائنس نہیں ہوگا، بابر اعوان

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کا نمائندہ کرے گا، کیسز کے تفتیشی افسران کی بھی جے آئی ٹی سربراہی کرے گی۔

pti leader

اسلام آباد

IG Islamabad

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)