Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

جسم جڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری، ماہرسرجنز کا کارنامہ

سرجری 4 گھنٹے جاری رہی جس میں 10 افراد نے حصہ لیا، تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کئے،ڈائریکٹر این آئی سی ایچ
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2024 07:20pm

کے این آئی سی ایچ اسپتال میں نوشہروفیروزکی رہائشی جسم جڑی دو بہنوں کی کامیاب سرجری کی گئی جس میں چاربڑے اسپتالوں کے ماہرسرجنوں نے حصہ لیا۔

ڈائریکٹر این آئی سی ایچ نے بتایا کہ سرجری آغا خان ، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی اور اور ایس آئی سی ایچ این کے ماہرسرجنز شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر این آئی سی ایچ کے مطابق سرجری 4 گھنٹے جاری رہی جس میں 10 افراد نے حصہ لیا۔

پروفیسر ناصر سڈل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے دونوں بہنوں کی سرجری کامیاب ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ سرجری بالکل مفت کی گئی تمام اخراجات اسپتال انتظامیہ نے برداشت کئے۔

پاکستان

KNICH