Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
29 Jumada Al-Awwal 1446  

پیریڈ کا دورانیہ کیوں بڑھایا، پشاور میں سرکاری اسکول کے طلباء کا احتجاج

طلباء نے پڑھائی سے جان چھڑاتے ہوئے محکمہ تعلیم کے حکام سے مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2024 06:11pm

پشاور کے طلباء نے پڑھائی سے جان چھڑانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، طلباء نے کلاس میں پیریڈ کا دورانیہ بڑھانے پر احتجاج شروع کردیا۔

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حسنین شریف کے طلباء پیریڈ کا دورانیہ زیادہ ہونے سے پڑھائی کا شوق ختم ہونے کی انوکھی منطق لے کر احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

اسکول کے طلباء نےمحکمہ تعلیم کے حکام سے مذاکرات کا بائیکاٹ کر دیا، طلباء نے پہلے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں جمع ہوکر احتجاج کیا ، اس کے بعد سڑک پر نکل کر اسے ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

سراپا احتجاج طلباء نے مطالبہ کیا کہ ساتواں پریڈ ختم کیا جائے ، کیونکہ دوسرے کالجز میں چھٹی جلدی ہوجاتی ہے ، ہمیں دیر تک کلاس میں بیھٹنا پڑتا ہے، ہم غریب ہیں ، مدرسے جانا ہوتا ہے ، ہمیں نماز کے وقت دیا جائے۔

اسکول پرنسپل شریف گل نے آج نیوز کو بتایا کہ ایسا تیسری بار ہوا ہے، جب طلباء نے مختلف ہیلے بہانوں سے کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور سڑک پر احتجاج کے لئے نکل گئے۔

طلباء کبھی تعلیم القران کے ٹیچر نہ ہونے، کبھی کمپیوٹر لیب پرانی ہونے اور آج پیریڈز کا دورانیہ زیادہ ہونے کا بہانہ بناکر احتجاج کرنے چلے گئے، جبکہ محکمہ تعلیم نے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائیر سیکنڈری پورشن میں رہائشی کالونی ہے جس میں کچھ اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے لوگ طلباء کو ڈھال بناکر اسکول کا ماحول خراب کررہے ہیں ، جس سے اسکول میں موجود ڈھائی ہزار طلباء متاثر ہورہے ہیں۔

پاکستان

KPK

peshawar

KPK Government