Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

عارف والا میں پانچ سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین، قاتل رشتے دار نکلا

ملزم نے گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا اور لاش زیر تعمیر ہاوسنگ سوسائٹی میں پھینک دی تھی۔
شائع 02 دسمبر 2024 10:22am

عارف والا میں پانچ سالہ بچے کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔ قاتل بچے کا ماموں زاد بھائی ہی نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتول کا ماموں زاد بھائی ہی نکلا ہے۔ ملزم نے مقتول کے والد سے رنجش کی بنا پر میں کم سن بچے کی جان لی۔

ایس پی انویسٹی گیشن شاہدہ نورین کے مطابق 16 سالہ ملزم اسد نے زاتی رنجش پر کمسن بچے کا گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کیا اور لاش زیر تعمیر ہاوسنگ سوسائٹی میں پھینک دی۔

پولیس کے مطابق مقتول کو ایک روز قبل بھٹہ نمبر دو سے اغوا کیا گیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پاکستان

punjab