Aaj News

پیر, دسمبر 02, 2024  
29 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی آئی خان میں وزیراعلیٰ پختونخوا کا چچا زاد بھائی جاں بحق

اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقامی انتظامیہ نے مزید کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2024 09:51am

ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے رشتے دار ثقلین خان گنڈاپور جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندانی ذرائع کے مطابق مقتول ثقلین گنڈاپور کے والد اسماعیل خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے چچا ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ ان کی حکومت میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور صوبے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) فعال ہے۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی کو مزید ایک ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں اور خیبر پختونخوا کے عوام نے پاکستان کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہداء کے کوٹے کو 5 سے بڑھا کر 12 فیصد سے زائد کر دیا گیا ہے۔

اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقامی انتظامیہ نے مزید کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان

Ali Amin Gandapur

KPK Government