Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات

پی ٹی آئی والوں نے ہمیں پیسے دے کر ڈی چوک میں توڑ پھوڑ کرنے کیلئے چھوڑا، جل جبیب
شائع 01 دسمبر 2024 02:05pm

اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی شرپسندوں نے ہوش ربا انکشافات کردیے۔

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں شریک جل جبیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے ہمیں پیسے دے کر ڈی چوک میں توڑ پھوڑ کرنے کے لیے چھوڑا۔

شرپسند عابد نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہمیں یہاں لے کر آئے اور پھر ہمیں چھوڑ کر خود بھاگ گئے۔

صدیق نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہونے اسلام آباد آیا تھا اور یہاں ہمیں پولیس نے گرفتار کیا لیکن پی ٹی آئی کا کوئی بندہ ہمیں چھڑانے نہیں آیا۔

پی ٹی آئی مظاہرین نے ایک پولیس، 3 رینجرز اہلکار شہید کیے، 1500 شرپسند مراد سعید کے ماتحت سرگرم تھے، وزارت داخلہ

مظاہرین کے تشدد سے 262 پولیس اہلکار زخمی، 25 کی حالت نازک، 11 گاڑیاں جلائی گئیں

شر پسند عباس خان کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی والوں کے کہنے پر یہاں آیا لیکن وہ ہمیں یہاں چھوڑ کر بھاگ گئے اور پولیس والے ہمیں یہاں لے آئے لیکن کوئی تشدد نہیں کیا۔

طاہر خان نے کہا کہ ہمارا لیڈر میدان چھوڑ کر بھاگ گیا اور لوگوں نےبہت توڑ پھوڑ بھی کی لہذا اب سے میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایک اور شرپسند نے کہا کہ ہم سب یہاں پی ٹی آئی کی کال پر آئے تھے لیکن ہمیں بہت ذلالت کا سامنا ہوا اور اب ہم انہیں اپنا لیڈر نہیں مانتے۔

اسلام آباد

terrorist attack

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Protest Call

PTI March Call

24th November PTI March

pti protesters

PTI miscreants