سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، پنجاب سے 34 دہشت گرد گرفتار
پنجاب: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 242 آئی بی آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، یہ کارروائیاں لاہور، بہاولنگر، گجرانوالا، فیصل آباد، اور راولپنڈی میں کی گئیں۔ اس کے علاوہ، سرگودھا، چکوال، جہلم، گجرات، اور رحیم یارخان میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مختلف کالعدم تنظیموں کے 11 خطرناک دہشت گرد بھی گرفتار کیے گئے، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق، دہشت گرد لاہور میں ایک سرکاری عمارت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
رواں ماہ کے دوران 7,536 کومبنگ آپریشنز میں 637 مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.