گولی کا جواب گولی، ہمت ہے تو لگاؤ گورنر راج، گنڈاپور کی دھمکی
خٰیبر پختون خوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر پُرامن تھا مگر پر بھی پاکستان کو بند کردیا گیا۔
خیبر پختون خوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا جیل سے لیڈر کی کال پر عوام گھروں سے نکلے۔ اگر کوئی اِس سے زیادہ عوام کو سڑکوں پر لانے میں کامیاب ہو تو جو چور کی سزا وہ میری۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فیصلہ ساز ملک کو اس طرف لے جارہے ہیں جہاں پہلے لے جایا گیا تھا۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ گولی ہم بھی چلاسکتے ہیں۔ سلحہ اور بارود ہمارے پاس بھی ہے۔ ڈرو اس دن سے جس دن ہم گولی کا جواب گولی سے دینے کا کہیں۔
خیبر پختون خوا کے وزیرِاعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کرسیوں پر لعنت بھیجتے ہیں۔ چیلنج کرتا ہوں ہمت ہے تو لگاؤ گورنر راج۔ ایسا نہ ہو کہ ہم بھی نعرے لگادیں کہ ایسا ہے تو ایسا ہی سہی۔
قوم ٹوپی ڈرامے سمجھ چکی ہے۔ ہم نے پارٹی کے بانی کی عزت کو محفوظ رکھ کر حق ادا کیا۔ بار بار کہہ رہا ہوں لگاؤ گورنر راج۔ ہمیں غلامی نہیں آزادی چاہئے۔