Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کریں، یہی بات آئی سی سی سے کہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ

تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں، ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
شائع 29 نومبر 2024 03:33pm

دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اگلے برس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور توقع کرتے ہیں کہ تمام ٹیمیں چیمپئن ٹرافی میں شرکت کریں گی، ہم سمجھتے ہیں کھیلوں کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ہم نے یہی بات آئی سی سی سے کہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعد ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی کے سی ای او اور اعلیٰ حکام سے اہم ترین مذاکرات کرتے ہوئے پاکستان کے ٹھوس مؤقف سے آگاہ کردیا۔

اسی معاملے پر امریکا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کھیلوں کی سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے، کھیل ملکوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہوتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق دونوں ملک خود بات کر سکتے ہیں کیونکہ پاک بھارت تعلقات پر ہمارے لئے درمیان میں آنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں۔

علاوہ ازیں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں خبردار کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے احتجاج سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے، تمام غیرملکی کو کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں۔

چیمپئنزٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا، پاکستان کو دو پلانز دیئے جانے کا امکان

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے اسلام آباد میں احتجاج سے افغان شہریوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار افغان شہریوں کی تفصیلات وزارت داخلہ جاری کرے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ غیر ملکی شہریوں کی پاکستانی سیاسی احتجاج میں شرکت مکمل غیر قانونی ہے، تمام غیر ملکیوں سے کہیں گے کہ پاکستان کے سیاسی معاملات سے دور رہیں۔

پاکستان لبنان میں حالیہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتا ہے

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان لبنان میں حالیہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتا ہے اور تمام فریقین کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قرارداد پر عملدرآمد کا کہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم لبنان کی علاقائی خودمختاری و سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، یہ جنگ بندی تناو میں کمی اور خطے میں ایک بڑے تنازعہ سے بچنے کے لیے اہم قدم ہے، ہم غزہ میں نسل کشی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی یا نہیں، فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے ہونے کا امکان

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ 2 سے 3 دسمبر تک ایران مشہد کو دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس دوران وہ اقتصادی تعاون تنظیم کی کونسل برائے وزرائے خارجہ کے 28 وین اجلاس میں شرکت کریں گے وہ مشرق وسطی میں علاقائی امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے والی مخاصمتوں پر پاکستان کے تحفظات کا اعادہ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں پر کوئی ویزاء اجراء یا سفر کی ممانعت نہیں تاہم کچھ پابندیاں ضرور ہیں جن پر بات چیت جاری ہے۔

پاکستان

PTI protest

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy