Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

بشریٰ بی بی اور میرے درمیان اختلافات کی باتیں پروپیگنڈا ہیں، آگے کیا کرنا ہے؟ آج بتاؤں گا، علی امین گنڈاپور

میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
اپ ڈیٹ 29 نومبر 2024 01:34pm

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ آج صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اُس خطاب میں جو کچھ ہوا سب بتاؤں گا اور مستقبل میں کیا کرنا ہے، اس کا بھی ذکر کروں گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، اور اختلافات کی خبریں محض پروپیگنڈا ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ ان کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، اور ان کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

گنڈا پور کے بیان سے قبل ترجمان بشریٰ بی بی مشال یوسفزئی نے بتایا کہ اہلیہ عمران خان نے نہ سیاسی کمیٹی کی صدارت کی اور نہ ہی اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق انہیں ڈی چوک پہنچنا تھا لیکن ڈی چوک میں پارٹی قیادت نہیں تھی‘۔

Ali Amin Gandapur

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

24th November PTI March