Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر مل گئے

یہ قرضہ انتہائی نوعیت کی موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے نبرد آزما ہونے کے لیے دیا گیا ہے۔
شائع 28 نومبر 2024 11:24pm

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے یہ رقم موسمی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نپٹنے کے لیے قرضے کی شکل میں بھیجی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا کہ اس رقم کی وصولی سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں معتدبہ اضافہ ہوگا۔ یہ رقم کلائمیٹ چینج اینڈ ڈزاسٹر ریزیلینس انہینسمنٹ پروگرام (سی ڈی آر ای پی) کے تحت ملی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے 28 اکتوبر 2024 کو اس قرضے کی منظوری دی تھی۔ سی ڈی آر ای پی سے پاکستان میں موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نپٹنے میں مدد ملے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس پروگرام کے نفاذ کے لیے مزید 10 لاکھ ڈالر کی بھی منظوری دی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا شمار اُن ملکوں میں ہوتا ہے جو ماحول کی گراوٹ کے نتیجے میں پیدا ہونے انتہائی نوعیت کی موسمی تبدیلیوں کے نشانے پر ہیں۔ اس کے نتیجے میں سالانہ 2 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوتا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے ماہِ رواں کے اوائل میں کہا تھا کہ 2024 میں اُس کے پاس پاکستان کے لیے 7 منصوبے ہیں جبکہ آئندہ برس 16 منصوبے رکھے جائیں گے۔

climate change

NATURAL DISASTERS

ASIAN DEVELPMENT BANK

LOAN OF $ 500 MILLION

EXTREME WEATHERS