پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس شروع نہ ہوسکا، پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس جاری
وزیراعلی ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے اور جبکہ پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جو آج رات 9 بجے طلب کیا گیا تھا تاحال شروع نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے احتجاج کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے گھر جانے اور متعلقین و ورثا کو دلاسا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اپنے چمبر پہنچ گئے ہیں اور اسپیکرخیبرپختونخوااسمبلی بابرسلیم سواتی نے ’آج نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بننے کی خبریں اداراتی ڈس انفارمیشن کی بنیاد پرہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نےادنیٰ کارکن کواسپیکرکاعہدہ دیا میرے لئے یہی کافی ہے
آج نیوز کے نمائندے کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے علاوہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، فیصل جاوید، شیخ وقاص اور مینا خان شریک ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت کی تھی۔
علاوہ ازیں احتجاج میں ناکامی پر پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی کے اعلان کے بعد صاحبزادہ حامدرضا نے پی ٹی آئی کورکمیٹی سے مستعفی دے دیا۔