کوئٹہ سے اغوا بچے کا معاملہ، سرفراز بگٹی کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان
کوئٹہ سے اغواء کئے گئے دس سالہ بچے کے اہل خانہ نے گزشتہ 14 روز سے جاری دھرنا ملتوی کر دیاگیا، دھرنا کمیٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
کوئٹہ کے علاقے پٹیل باغ کے قریب سے سے 15 نومبر کو اسکول وین سے اغواء کئے گئے بچے کے اہل خانہ نے سرینا چوک پر گزشتہ 14 روز سے جاری دھرنا دس دسمبر تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
دھرنا کمیٹی نے احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی دھرنے میں آمد اور بچے کی بازیابی کی یقین دہانی پر کیا، وزیر اعلٰی کا دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محسوس ہوتاہے کہ اغواء ہونے والا بچہ میرا ہے۔
پہلے دن سے مغوی بچے کے فیملی کے ساتھ رابطے میں ہیں ایسے واقعات پر سول سوسائٹی و سیاسی جماعتوں کے پاس احتجاج کے علاؤہ کوئی راستہ نہیں ہوتا احتجاج کا حق جمہوریت میں سب کو ہے بچے کی بازیابی سے متعلق جوائنٹ انویسٹیگیش ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
جے آئی ٹی روزانہ کی بنیاد پر بچے کی بازیابی کیلئے مجھے اپڈیٹ دیگی بچے کی باحفاظت بازیابی کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔