اسموگ پھر بڑھنے لگی، دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر
پنجاب میں اسموگ پھر بڑھنے لگی، 599 اے کیو آئی انڈیکس کے ساتھ لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر پہنچ آگیا۔
چند روز کی کمی کے بعد لاہور شہر میں اسموگ کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، فضائی آلودگی شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی۔
بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کی وجہ سے لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 599 ریکارڈ کیا گیا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 481 اے کیو آئی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
پنجاب میں اسموگ وبال جان بن گیا، لاہور آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست
لاہور کے شہروں سید مراتب علی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1097 پر پہنچ گیا، رائیونڈ میں 830 اور گلبرگ میں 802 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملتان میں بھی فضا مضر صحت ہے، آلودگی کی شرح 284 ہوگئی، پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 252 ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح راولپنڈی 175 اور اسلام آباد میں اے کیو آئی 142 ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے وقت لاہور کا درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
اسموگ میں کمی کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژنز میں اسکول کھل گئے
موسم کا حال بتانے والوں کہ شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، صوبائی دارالحکومت میں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد رہا۔