Aaj News

جمعرات, نومبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد احتجاج میں پی ٹی آئی کے کتنے کارکن مارے گئے؟

برطانوی اخبار گارڈین اور پاکستانی صحافیوں سے لے کر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مختلف تعداد بتائی
شائع 28 نومبر 2024 09:49am

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کی اموات کے حوالے سے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔ خود پی ٹی آئی کے اندر بھی تعداد پر واضح اختلاف پایا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ نے سب سے زیادہ اموات کا دعوی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران 278 کارکن مارے گئے۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 20 کارکن جانلں بحق ہوئے۔

برطانوی اخبار گارڈین نے پی ٹی آئی کی اموات پر بدھ کی شب ایک خبر شائع کی اس میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر 17 لوگ مارے گئے۔ اخبار نے یہ بھی دعوی کیا کہ اسپتالوں کا ریکارڈ حکومت نے قبضے میں لے لیا ہے۔

پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیئے کہ بشریٰ بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی، خواجہ آصف

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف اسلام آباد میں 8 مقدمات درج

پی ٹی آئی کے حامی ایک یوٹیوبر کی جانب سے 105 افراد کی موت کا دعوی کیا جاتا رہا۔

اسلام آباد میں بعض صحافیوں نے 8 افراد کی جانیں جانے کی خبر دی جن میں چار سیکیورٹی اہلکار بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

معروف ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور آج نیوز کی اینکر پرسن منیزے جہانگیر نے دو مظاہرین کی اموات کی ہسپتالوں میں جا کر تصدیق کی اور ان کے نام بھی بتائے۔

اسلام آباد

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI March Call

24th November PTI March

CONTAINERS CATCH FIRE

pti protesters