مظفرآباد اور لیاقت پور میں حادثات ، 9 افراد موقع پر جاں بحق
جیپ کھائی میں گرنے کے بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، حکام
مظفرآباد کی وادی نیلم میں جیپ کو حادثہ پیش آیا ہے ، صندوق سوسل رابطہ سڑک پر جیپ گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے ۔
حکام کے مطابق وادی نیلم میں جیپ کھائی میں گرنے کے واقعہ کے بعد ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
کوئٹہ اور شکارپور میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق
دوسری جانب پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پورمیں منی مزدا اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا ، حادثہ میں 6 افراد موقع پر جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے۔
لیاقت پورپولیس نے بتایا ہے کہ مزدا میں خانہ بدوش خاندان کے 20 سے زائد افراد سوار تھے، لاشوں اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر خان بیلہ منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان
Road Accident
مقبول ترین
Comments are closed on this story.