گنڈا پور کے جلد غائب ہونے کی خبر آئے گی ، مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر پنجاب اور لاہور کے عوام کا شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرنچائز پی ٹی آئی کا آج دیوالیہ ہوگیا، عوام نے اسے مسترد کردیا ہے، ”لاسٹ کال“ ”لاسٹ فال“ میں تبدیل ہوگئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا معاملہ گھر میں طے کرلیں، پنجاب کے عوام پاکستان اور پنجاب کی ترقی کے ساتھ ہیں، ”الجہاد“ فساد اور فتنہ کی نذر ہوگیا، بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی غائب ہیں، علی امین گنڈا پور کے بھی جلد غائب ہونے کی گی۔
پنجاب کی سینئر وزیر نے پی ٹی آئی احتجاج پر ردعمل میں کہا کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ باجی نے بانی پی ٹی آئی کو بھی فارغ کردیا، فتنہ جیل میں بند ہے، پہلے ملک لوٹنے پر لگا تھا، اب فساد پھیلانے پر لگا ہوا ہے، انہوں نے ہمیشہ ملک بند کرنے کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آدھا انقلاب انقلاب سے پہلے گرفتار اور آدھا انقلاب سے پہلے بھاگ گیا، نہ انقلاب آیا نہ خان چھوٹا لیکن ایک بات ثابت ہوگئی کہ عوام نے فتنہ اورفساد چھوڑ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر خیبر پختونخوا کی صحت اور ریلیف پر خرچ ہونے والے وسائل ریاست کے خلاف دہشت گردی کی نظر کئے گئے۔ شکر ہے آج کے بعد انقلاب کا تماشہ تو بند ہوگا، لیکن ہیں بڑے بے شرم اِن کا کوئی پتہ نہیں ہے۔