ڈی چوک پر جماعت اسلامی کے رہنما سے بدکلامی ، پولیس افسر کی معطلی کا مطالبہ
اسلام آباد میں ڈی چوک پر جماعت اسلامی کے رہنما سے ایس ایچ او کی بدکلامی کے معاملے پر جماعت اسلامی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے کیا گیا ہے کہ مرکزی رہنما میاں اسلم سے ایس ایچ او کی ڈی چوک پر بدکلامی شرمناک ہے، میاں اسلم اسلام آباد کےعوامی نمائندے اور سابق رکن قومی اسمبلی ہیں۔
ترجمان کے مطابق میاں اسلم شہر میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں، انہیں شہر کے کسی چوک، چوراہے میں جانے کے لیے پولیس کی اجازت درکار نہیں، پولیس افسر کی بدتمیزی ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔
اصل احتجاج ڈی چوک پر ہی ہے، مویشی منڈی یا موٹروے پر نہیں بیٹھیں گے، شیر افضل مروت
ترجمان نے کہا کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہیں ، اسلام آباد پولیس اپنے رویے پر نظر ثانی کرے، بصورت دیگرجماعت اسلامی کے ردعمل پر پولیس پی ٹی آئی کو بھول جائے گی۔