Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیر کو کن کن شہروں میں تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے؟

حکومت بلوچستان کا بھی کل ہڑتال کے باعث تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2024 10:25pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور بلوچستان میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری ہوگا۔

ترجمان کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ کل اسلام آباد بھر میں پرائیویٹ اسکولز ملکی صورتحال کے پیش نظر تحفظ کیلئے بند رہیں گے، جبکہ ملک بھر میں تمام پرائیویٹ اسکولز کھلے رہیں گے، دیگر تمام اسکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

حکومت بلوچستان کا کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

دوسری جانب حکومت بلوچستان نے کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ ہڑ تال کی کال کے باعث کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق چھٹی کا فیصلہ طالب علموں اور والدین کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ۔

اسلام آباد

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

24th November PTI March

Educational Institutes Closed