پی ٹی آئی احتجاج بیوٹی پارلر سےتیار ہونے کیلئے آئی دلہن بتی چوک پر پھنس گئی
دلہن نے پیدل چل کر بتی چوک کراس کیا ، موٹرسائیکل پر بیٹھ کر شاہدرہ کیلئے روانہ ہوگئی
پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے لاہور میں بتی چوک کے اطراف سڑکیں بند کردی گئی ہیں ، بیوٹی پارلر سے تیار ہونے کیلئے آئی دلہن بتی چوک پر پھنس گئی، نئی نویلی دلہن نے پیدل چل کر بتی چوک کراس کیا ۔
لاہورمیں پارلر پر آنے والی دلہن نے شاہدرہ جانا تھا، تاہم بتی چوک بند ہونے سے گاڑی دلہن کو لینے نہ آسکی۔
پی ٹی آئی کا احتجاج، دولہا باراتیوں سمیت ٹریفک میں پھنس گیا
بیوٹی پارلر سے سجی دلہن نے پیدل چل کر ہی بتی چوک کراس کیا اورموٹرسائیکل پر بیٹھ کر شاہدرہ کیلئے روانہ ہوگئی ۔
lahore
PTI protest
Bride
مقبول ترین
Comments are closed on this story.