Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کو کنٹینرستان بنادیا، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں ، بیرسٹر سیف

بیرسٹرسیف نے سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر اسٹریٹ فائرنگ کے واقعے کی مذمت
شائع 24 نومبر 2024 12:37pm

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر اسٹریٹ فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹینرستان بنایا ہوا ہے، جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لئے چچا بتیھجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔

پشاور سے جاری بیان میں کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے بوکھلاہٹ میں پنجاب میں بھی لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے پرامن احتجاج روکنے کے لئے جعلی حکومت نے ایک ہفتے سے پورے ملک کو کنٹیرستان بنا یا ہوا ہے ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتی ہےسندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر سیدھی فائرنگ کی گئی راستے میں رکاوٹوں کے باعث مریضوں کے ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث بچوں اور حاملہ خواتین کی اموات رپورٹ ہوئی ہیں

پشاور سے جاری بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں پر سیدھی فائرنگ قابل مذمت ہے، جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، پنجاب میں بھی جعلی حکومت نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے، جعلی سلطنت کو دوام دینے کے لیے چچا اور بتیھجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد فیض آباد پہنچنے والے پی ٹی آئی کارکن گرفتارراستے بند، پی ٹی آئی کے قافلے روانہ

بیرسٹر سیف نے کہا کہ حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹنرستان بنایا ہوا ہے، کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کرنے سمیت خندقیں بھی کھودی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتی ہے، سبز کپڑا کروما کے طور پر استعمال کرکے جعلی حکومت نے جعلی ویڈیو کے ذریعے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کا پلان بنایا ہوا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ جعلی حکومت کے مذموم عزائم سے عوام باخبر رہے، پرامن احتجاج روکنے کے لیے جعلی حکومت نے ایک ہفتے سے پورے ملک کو بند کیا ہوا ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہوں کی بندش سے ایمبولنس سروس بھی شدید متاثر ہے، مریضوں کو اسپتال نہ پہنچنے کے باعث کئی اموات واقع ہوئی ہیں، کئی بچوں اور حاملہ خواتین کی اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔

خیبر پختونخوا

PTI protest

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Protest Call

PTI March Call

24th November PTI March