لاہور میں تحریک انصاف کا ایک بھی انقلابی نظر نہیں آرہا، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ٹریفک کی روانگی اورامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مجھے لاہور میں تحریک انصاف کا ایک بھی انقلابی نظر نہیں آیا۔
وزیراطلاعات نے لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، حاجی کیمپ، ریلوے اسٹیشن، لاری اڈہ، مینار پاکستان، آزادی فلائی آور، اندرون شہر، مال روڈ، جی پی او چوک اور چیئرنگ کراس چوک کے دورے کیے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے فتنے اور فتنہ پارٹی کو ریجکٹ کردیا ہے، لاہور میں تمام شاہراہیں کھلی ہیں، معمولات زندگی رواں دواں ہے، لاہور میں بیشتر جگہوں پر مارکیٹیں بھی کھلی ہیں، مجھے لاہور میں تحریک انصاف کا ایک بھی انقلابی نظر نہیں آیا، تحریک انصاف کی لاہور کی قیادت بھی غائب ہے، پنجاب میں بھی تحریک انصاف کے لوگوں کے نکلنے کی کوئی خیر خبر نہیں آئی۔
جنگجوؤں کا انتظار کررہے ہیں لیکن کوئی نظر نہیں آرہا، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یہ خیبرپختونخوا کی سرحد عبور کرکے تماشا لگائیں گے، پی ٹی آئی والوں کو تماشہ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ابھی تک سو رہے ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنا موبائل فون بند کر رکھا ہے، ریاست فسادیوں کے سامنے سرنڈر نہیں کرے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج فائنل کال ڈے ہے، آج فتنہ پارٹی کافساد،الجہاداور مرو یامارنے کا دن ہے، جنہوں نے انقلاب لانا ہے وہ سب جنگجو سورہے ہیں، ہم جنگجوؤں کا انتظار کررہے ہیں لیکن کوئی نظر نہیں آرہا، یہ پنجاب کی حدود میں تماشا اور فساد کی کوشش کریں گے، بشری بی بی بھی ابھی تک سوئی ہوئی ہیں، علی امین گنڈا پور بھی سوئے ہوئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج کسی نے پنجاب میں ان کی کوئی تیاری دیکھی ہے، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 104 ایم پی اے ہیں، پی ٹی آئی کے احتجاج میں ان کے بچے خود شامل نہیں ہیں، یہ دوسروں کے بچوں کو احتجاج میں شامل کررہے ہیں، انقلاب لانے والے ابھی تک سو رہے ہیں، بشریٰ بی بی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں۔
شریعت ختم کرنے کا الزام، بشریٰ بی بی نے دوست اسلامی ملک پر خودکش حملہ کردیا، عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ پنجاب میں سکون ہے، لوگ چھٹی منا رہے ہیں، احتجاج اور مظاہرے صرف واٹس ایپ پر نظر آرہے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو تماشہ لگانے کی اجازت نہیں دیں گے، بشریٰ بی بی نے اپنا موبائل فون بند کررکھا ہے، بشریٰ بی بی نے جھوٹ کی بنیاد پرعوام کو شرمندہ کیا۔
ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے انہیں بس اس کی تکلیف ہے، بشریٰ بی بی کے الزامات نے دوست ملک سے تعلقات کو داؤ پر لگایا، انتظار کررہی تھی، احتجاج کی کال پر بانی پی ٹی آئی کے بچے کب آئیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ پنجاب اور لاہور کے لوگ نہیں نکلیں گے۔
خیبرپختونخوا والے صرف تماشا لگائیں گے، ان سے پنجاب میں ایک ہزار بند ہ بھی نہیں نکل پارہا، گنڈا پور احتجاج کریں گے تو وازرت اعلیٰ کون چلائے گا، تھریٹ الرٹ کے باوجود بھی حکومت سیکیورٹی اقدامات کررہی ہے۔
Comments are closed on this story.