Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی احتجاج میں دہشتگردی کا بڑا خطرہ، نیکٹا کی وارننگ جاری

فتنہ الخوارج کے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونےکی اطلاعات ہیں
شائع 23 نومبر 2024 04:33pm
Fitna al-Khawarij terror plan, instructions to tighten security - Breaking News - Aaj News

پی ٹی آئی کے احٹجاج کے موقع پر فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے بڑے شہروں میں دہشت گردی کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، مختلف سکیورٹی ذرائع نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی تصدیق کی ہے، نیکٹا نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

نیکٹا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 19 اور20 نومبر کی درمیانی شب فتنہ خوارج کے دہشت گردوں کے پاک افغان بارڈر پار کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج میں ایک روز باقی: محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے دو بار رابطہ، وزارت داخلہ کی تردید

نیکٹا نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے پاکستان میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی مختلف بڑے شہروں میں موجودگی کی اطلاعات ہیں، حکام نے فتنہ الخوارج کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات کی ہے ۔

نیکٹا نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج کے دن بھی دہشت گردی کا واقعہ ہوسکتا ہے۔

بشریٰ بی بی کا احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، علی امین گنڈاپور لیڈ کریں گے

فتنہ الخوارج بڑےشہروں میں کارروائیاں کرسکتےہیں، نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کو فوری سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان

PTI protest

24th November PTI March

Necta