Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گر گئی

واقعہ اکبر چوک کے قریب شوروم کی تعمیر کے دوران پیش آیا
شائع 23 نومبر 2024 11:38am

لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں تعمیراتی کام کے دوران ایک لفٹ گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لفٹ زیادہ وزن کی وجہ سے گری۔ یہ واقعہ اکبر چوک کے قریب شوروم کی تعمیر کے دوران پیش آیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان

lahore

SEVERE INJURIES