اسموگ میں کمی، لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
صبح سویرے ائیر کوالٹی انڈیکس 352 تک پہنچ گیا۔
لاہور میں اسموگ میں کچھ حد تک کمی آئی ہے، لیکن ائیر کوالٹی انڈیکس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ آج بھی لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں صبح سویرے ائیر کوالٹی انڈیکس 352 تک پہنچ گیا۔
شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کو نظرانداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
انتظامیہ نے تفریحی مقامات کھول دیے گئے ہیں اور فیسٹیول اور نمائش کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم رات 8 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی 63 دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔ عدالت نے اسکولز کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
پاکستان
lahore
smog
مقبول ترین
Comments are closed on this story.