ن لیگ کے مطالبے پر بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نااہل قرار
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشت کو خالی قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی کی عادل خان بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پرفیصلہ سنادیا الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کردیا۔
فیصلے میں کہا گیاکہ مروجہ قوانین کے مطابق تمام ممبران پارٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں عادل بزائی نے26 ویں ترامیم پرووٹ نہیں دیا اور پارٹی خلاف ورزی کی۔
عادل بازئی عام انتخابات میں این اے 262 کوئٹہ سے آزاد امیدوارمنتخب ہوئے اور ن لیگ میں شمولیت اختیارکی تھی ،26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پرووٹ نہ دینے پر پارٹی صدرنواز شریف نے اسپیکرکو ریفرنس بھجوایا تھا اورآرٹیکل 63 اے کے تحت عادل خان بازئی کی نشست خالی دینے کی درخواست کی تھی۔
Comments are closed on this story.