Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی: بلاول بھٹو اور ایاز صادق کیخلاف درخواست دائر

عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دے، استدعا
شائع 21 نومبر 2024 11:14am

الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں خاتون اشبا کامران کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، بلاول بھٹو اور سردار ایاز صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ بلاول بھٹو چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بھی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور پاکستان پیپلز پارٹی دو الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں اور الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کو بلاول بھٹو کی اس خلاف ورزی پر یکم نومبر کو خط لکھا گیا تھا، بلاول بھٹو زرداری اس خلاف ورزی پر نااہل ہوسکتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

Bilawal Bhutto

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Lahore High Court

ayaz sadiq

sardar ayaz sadiq

BILAWAL ZARDARI

Violation of the Election Act