لاہور ہائیکورٹ: صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور
معروف قانون دان میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کئے
لاہور ہائیکورٹ نے معروف صحافی وتجزیہ کاراوریا مقبول جان کی ضمانت منظورکرلی ہے، عدالت عالیہ کے جج جسٹس علی ضیا باجوہ نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی ضیا باجوہ نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخوست پر سماعت کی، معروف قانون دان میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کئے۔
جس کے بعد عدالت نے اوریا مقبول جان کی ضمانت منظورکرلی ہے، واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان پر قومی ادارے سے متعلق انتشار پھیلنے کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Lahore High Court
Punjab Government
مقبول ترین
Comments are closed on this story.