Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ انتظامیہ میں ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی سابق سی ای او کی شمولیت

لنڈا میک میہن نے 2009 میں امریکی سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑ دیا تھا۔
شائع 20 نومبر 2024 11:39am

ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ نے 76 سالہ لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کی قیادت کے لیے منگل کو نامزد کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میک میہن تعلیم کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق،لنڈا میک میہن نے 2009 میں امریکی سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران، ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی محکمۂ تعلیم کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

Donald Trump

America

USA