راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما زیادخلیق کیانی کو گرفتار کرلیا
حکام کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں
اسلام آباد میں 24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان پرایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پرچھاپے مارے اورمتعدد کارکنوں کو پکڑ کر تھانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکام کی ہدایت پر پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں ، پی ٹی آئی رہنما زیادخلیق کیانی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی ہے، چھاپوں کے دوران متعدد کارکنوں کوپکڑکر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
rawalpindi
pti leader
punjab
Punjab Government
CM Punjab Maryam Nawaz
مقبول ترین
Comments are closed on this story.