Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایم ایس سید مٹھا اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

پروفیسرڈاکٹرفریاد حسین ، پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان کو ناراضگی کامراسلہ لکھ دیا
شائع 19 نومبر 2024 09:16pm

سرکاری اسپتالوں کے او پی ڈیز میں ادویات کی مفت فراہمی کے پراجیکٹ میں غفلت برتنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس سید مٹھا اسپتال ڈاکٹر محمد کاشف شہزاد ورک کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔

سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم ایس سید مٹھا اسپتال ڈاکٹرکاشف شہزاد ورک کوعہدے سے ہٹا کر محکمہ میں رپورٹ کرنے کاحکم دے دیا۔

بیرون ملک دورہ مکمل: نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایم ایس جنرل اسپتال لاہور پروفیسرڈاکٹرفریاد حسین ، ایم ڈی چلڈرن اسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان کو ناراضگی کا مراسلہ لکھ دیا گیا۔

اسی طرح سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاک اٹیلیئن برن سینٹر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان ، انسٹی ٹیوٹ آفتھلمولوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز نشترملتان پروفیسرراشد قمرکو بھی ناراضگی کامراسلہ لکھا گیا ہے۔

punjab

Punjab Government

CM Punjab Maryam Nawaz