Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹھل ، بیوی کو منانے کیلئے جانیوالے نوجوان کو سسرالیوں نے جلا دیا

نوجوان علی محمد سرکی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی
شائع 19 نومبر 2024 06:31pm

ٹھل کےعلاقے گڑھی حسن میں نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جھلس کر شدید زخمی ہونے والے نوجوان علی محمد سرکی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔

گذشتہ رات سُسرالیوں نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر نوجوان کو آگ لگائی تھی، نوجوان بیوی کو منانے سسرالیوں کے گھر گیا تھا تو سسراورسالے نے حملہ کرکے آگ لگائی تھی۔

ڈاکٹرزکے مطابق آگ لگنے سے نوجوان کا جسم اور چہرہ 40 فیصد جھلس چکا تھا ، سہولیات نہ ہونے پرورثاء کو نوجوان کوعلاج کے لیے لاڑکانہ لے جانےکا کہا تھا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ورثاء کےغریب ہونے کے سبب نوجواں نے جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں اسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی ہے۔

علاقہ پولیس نے نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کےواقعہ میں ملوث ملزم بشیر کوگرفتار کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

IG Sindh

Sindh government

Sindh Police