بشریٰ بی بی اور اسد قیصر کی ملاقات، اختلافات ختم کرکے احتجاج کامیاب بنانے کی ہدایت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی، جس میں سابق خاتون اول نے اختلافات کو ختم کرکے احتجاج کو کامیاب بنانے کی ہدایت کردی۔
ذرائع سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک تھے۔
اس مقع پر بشریٰ بی بی نے ہدایت کی کہ فارورڈ بلاک کی باتوں سے نقصان پارٹی کا ہے، علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نامزد کیا، اختلافات ختم کریں اور صوابی سے قافلے کو علی امین گنڈاپور کے ساتھ لیڈ کریں، وزیر اعلی خیبرپختونخوا، اسد قیصر اور عاطف خان قافلوں کو لیڈ کریں گے۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ آپس میں ایک رہیں تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔
ذرائع کے مطابق 22 نومبر کو فائنل میٹنگ دوبارہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی۔
Comments are closed on this story.