Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے ، عدالت

پاکستان کے حالات میں کیا آپ صرف اشتہار پر یقین کرسکتے ہیں ؟ سندھ ہائیکورٹ
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2024 07:13am

سندھ ہائیکورٹ میں مزار قائد کے سامنے علاقے میں غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جمشید ٹاؤن کے پلاٹ نمبر دوسو گیارہ پرغیر قانونی پلازہ تعمیر کیا جارہا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ یہ تعمیر مزار قائد کے تقدس کے خلاف ہے جبکہ اس میں بکنگ کے لئے اشتہارات بھی جاری کیے جارہے ہیں ۔

دوران سماعت عدالت نےریمارکس دیئے کہ اشتہارات شائع کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ وکیل نےکہاکہ عام شہری سمجھتا ہے کہ اشتہارجاری ہوا ہے تو معاملات قانونی ہوں گے۔

جسٹس ظفرراجپوت کہناتھا کہ پاکستان کے حالات میں کیا آپ صرف اشتہار پر یقین کرسکتے ہیں ؟ عدالت کے ریمارکس دیے کہ پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے ۔

عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت2ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔

sindh

Sindh High Court

QUAID E AZAM Muhammad Ali Jinnah