Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈاپور افسران کے ہمراہ اسلام آباد کیوں چلے گئے ؟

صوبائی وزیرخزانہ مزمل اسلم اور انتظامی سیکرٹریز بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےہمراہ ہیں
شائع 18 نومبر 2024 06:05pm

خیبر پختونخوا کےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور متعلقہ سرکاری حکام کے ہمراہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ہیں ، گنڈاپوراسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل میں شرکت کریں گے۔

کے پی کے صوبائی وزیرخزانہ مزمل اسلم اور صوبے کے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےہمراہ وفاقی دارلحکومت کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔

صوبائی حکومت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراسلام آباد میں منعقد ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

گنڈا پور اسلام آباد کیسے پہنچے، کے پی ہاؤس میں قیام کیوں؟ ڈی چوک پر کارکنوں کا احتجاج ریکارڈ

اسلام آباد

KPK

peshawar

cm kpk

Ali Amin Gandapur