لاہور اور ملتان کے علاوہ پورے پنجاب کے اسکول کل سے کھلیں گے، اہم ہدایات جاری
سموگ کے باعث بند کئے گئے ملتان اور لاہور ڈویژن کے علاوہ تمام اسکولز کل سے کھل رہے ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی اجنب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملتان اور لاہور ڈویژن کے علاوہ تمام اسکول کل سے کھلیں گے۔
خیال رپے کہ آج ملتان 180 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کراچی 164 کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور لاہور 153 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اس ھوالے سے سینئیر صوبائی وزیر مریم اونگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کے باعث پنجاب میں سموگ کی صورت حال بہتر ہوگئی ہے، اسی لئے تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کای گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور اور ملتان ڈویژن میں اسکول بند رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے، آؤٹ ڈور سپورٹس اورغیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، اسکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔
Comments are closed on this story.