عمرے کی آڑ میں سعودیہ جانے والے بھکاریوں کو کیسے پکڑا جائے، حکمت عملی تیار
سعودی عرب سےعقیدت و احترام کا رشتہ ہے، گداگر مافیا کے سبب امیج خراب ہو رہا ہے، حکام
حکام نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں حکمت عملی بھی تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور میں بڑی تجاویز سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین سے بھیک نہ مانگنے کا بیان حلفی لیا جائے گا اور ٹور آپریٹر کو بھی پابند کیا جائے گا۔
تجاویز میں شامل ہے کہ خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی کی جائے اور اکیلے نہیں گروپ کے ساتھ ہی عمرہ کی ادائیگی ہوگی۔
سعودی حکومت پاکستانی بھکاریوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کر چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سےعقیدت و احترام کا رشتہ ہے، گداگر مافیا کے سبب امیج خراب ہو رہا ہے۔
Saudia Arabia
پاکستان
Beggars party
مقبول ترین
Comments are closed on this story.