Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلوں کو بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت

لاہور میں موٹر سائیکلوں کی سختی سے نگرانی کی ہدایت کی جائے، تحریری حکم نامہ جاری
شائع 18 نومبر 2024 03:27pm

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو موٹر سائیکلوں کو پٹرول کی بجائے بیٹری پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہوراسموگ تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ سموگ تدارک کیس میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ لاہور میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی پبلک ٹرانسپورٹ سے متعلق پالیسی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں موٹر سائیکلوں کی سختی سے نگرانی کی ہدایت کی جائے، اگر اسموگ پالیسی پر سنجیدگی سے عملدرآمد کیا جائے تو اس سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت بیس نومبر تک ملتوی کردی۔

punjab

smog

SMOG IN PUNJAB