Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل آباد: ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس ڈاکوؤں کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کیلئے فائرنگ کردی
شائع 17 نومبر 2024 08:43am

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکو ریکارڈ یافتہ اور مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں پولیس 4 مبینہ ڈاکوؤں کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے ملزمان کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کردی تاہم مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ 

پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، خطرناک شوٹر اپنے ہی ساتھوں کی فائرنگ سے ہلاک

پولیس نے ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کردیں۔ 

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت قاسم، اسلام، زاہد اور نوید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھے۔

punjab

Faisalabad

Police Encounter

Punjab police

robbers killed