Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج نیوز کی خبر پر ایکشن، سموگ کے دوران الحمراء ہال میں جاری سرگرمیاں معطل

الحمرا میں فنون لطیفہ کی سر گرمیاں سولہ سے چوبیس نومبر تک بند کر دی گئیں
شائع 16 نومبر 2024 05:26pm

سموگ کی صورت حال کے پیش نظر الحمراء ہال میں جاری ادبی و ثقافتی سرگرمیاں آج نیوز کی خبر کے بعد معطل کر دی گئیں۔

ایک طرف سموگ کی روک تھام کے لیے حکومت گرین لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور تھی تو دوسری جانب شہر کے الحمراء ہال میں کھلے عام ایونٹ جاری تھا۔

روزانہ کی بنیاد پر الحمراء ہال میں منعقد ہونے والے ایونٹس میں شہری بنا ماسک شرکت کر رہے تھے۔

سموگ کے پیش نظر الحمرا میں اجوکا فیسٹیول کے ساتھ سرگرمیاں جاری تھیں، جس پر آج نیوز نے حکومت کو توجہ دلائی تھی، خبر جاری ہونے کے بعد الحمرا میں فنون لطیفہ کی سر گرمیاں سولہ سے چوبیس نومبر تک بند کر دی گئیں۔

lahore

smog

Al Hamra Hall