Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹادی

جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر فیصلہ محفوظ سنا دیا
شائع 14 نومبر 2024 02:08pm

لاہور ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ سنا دیا جبکہ عدالت نے درخواست کو غیر مؤثر قرار دے کر نمٹا دیا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نصر احمد نے عدالت پیش ہوکر دلائل مکمل کیے، انہوں نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت ختم ہونے پر درخواست غیر مؤثر ہوچکی، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، درخواست مسترد کی جائے۔

درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 4 جون سے آج تک جان بوجھ کر جواب نہیں دیا جارہا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حد تک نیب آرڈیننس کا اطلاق کرکے امتیازی سلوک کیا گیا، نیب ترامیم کے برعکس 14 روز کی بجائے 40 دن کا جسمانی ریمانڈ لیا جا رہا ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ عدالت جسمانی ریمانڈ کی مدت بڑھانے کی نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے۔

NAB

Lahore High Court

NAB Amendment Ordinance